اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا
تاریخ کا عرب حکمرانوں سے سوال: تم نے امریکیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، غزہ والوں کے لئے قبریں تیار کیں، کیا مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری یہی تھی؟
آل سعود کی امریکہ نوازی کے کچھ حقائق دیکھئے:
ٹرمپ نے سعودیوں کے ساتھ کھربوں کے سودے کئے، منافع امریکہ کو ہوگا:
کھربوں ڈالر کے سودوں نے ہی سوداگر ٹرمپ کو آمادہ کیا کہ سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کریں۔
ٹرمپ کے دورہ خلیج فارس کے موقع پر سعودی عرب نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ دیا۔ یہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی، توانائی، بنیادی ڈھانچوں اور دفاع کے شعبوں میں ہوگی۔
کلیدی سرمایہ کاری
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence [AI])
امریکی کمپنیاں گوکل (Google)، اوریکل (Oracle)، سیلز فورس (Salesforce)، اے ایم ڈی (AMD) اور اوبر (Uber) سعودی کمپنی ڈیٹا وولٹ (DataVolt) مشترکہ طور پر، مجموعا 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ اور سعودی عرب میں انجام دیں گے۔ صرف ڈیٹا وولٹ کمپنی امریکہ کے اے آئی ڈیٹا سینٹرز میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
دفاع اور ایرواسیپس
ریاض اور واشنگٹن کے درمیان 142 ارب ڈالر کا معاہدہ منعقد ہؤا۔ یہ ایک یکطرفہ سودا ہے امریکہ یہ رقم لے کر بظاہر جدید ہتھیار، ٹینیکل سپورٹ، فضائی دفاع اور سعودی سرحدی دفاع کے لئے ضروری وسائل ریاض کو فراہم کرے گا۔
بنیادی ڈھانچہ اور توانائی
ہل انٹرنیشنل، (Hill International)، جیکبز (Jacobs)، پارسنز (Parsons) و اے ای سی او ایم (AECOM) امریکہ تعمیراتی کمپنیاں، سعودی عرب میں ـ دو ارب ڈالر کی لآکت پر سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور شہر "فدیہ" کی تعمیر کے منصوبے پر کام کریں گی۔ نیز امریکی کمپنی جی ای ویرنووا (GE Vernova) نے بھی توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کو گیس ٹربائن بیچنے کے 14.2 ارب ڈالر کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔
مسافر طیارے
سعودی کمپنی ایوی لیز (آفي ليس AviLease) نے امریکہ سے 4.8 ارب ڈالر کے بوئینگ 737.8 (Boeing 737-8) طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
صحت اور علاج معالجہ
سعودی کمپنی شامخ فار سالوشنز (Shamekh for Solutions) کا منصوبہ ہے کہ امریکہ میں صحت کے شعبے ـ بالخصوص مشی گن میں واقع قابِل تزریق محلول (Injectable Solution) کے ایک کارخانے ـ میں 5.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتای ہے۔
مالی شراکت داریاں
سعودی ارب کی حصانہ برائے سرمایہ کاری (حصانۃ للاستثمار (Hasana Investment) نامی کمپنیاں اور امریکی کمپنی فرانکلن ٹیمپلٹن (Franklin Templeton) کے درمیان 150 ملین ڈالر کی لاگت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد سعودی عرب میں کریڈٹ انویسٹمنٹ کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔
توانائی اور قدرتی گیس
سعودی آرامکو کمپنی کا ارادہ ہے امریکی کمینیوں نیکسٹ ڈیکیڈ (NextDecade) اور سیمپرا (Sempra) کے ساتھ قدرتی گیس کے سلسلے میں سمجھوتوں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مصنوعی ذہانت AI
این وڈیا (NVIDIA) امریکی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرگرم سعودی کمپنی ہومین (Humain)، کے ساتھ نئی شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔
مختلف النوع سرمایہ کاریاں
امریکی کمپنی برکان عالمی سرمایہ کاری (Burkhan World Investments) نے سرمایہ کاریوں کی یقین دہانیوں کی غرض سے سعودی شرکاء کے ساتھ 15 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
بالکل یکطرفہ سودے، صرف یکطرفہ مفاد، یعنی یہ عرب بادشاہتیں خودمختار نہیں ہیں۔
محمد بن سلمان نے انتہائی فخر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا: ہم نے ٹرمپ کے دورے میں 20 لاکھ امریکی شہریوں کے لئے روزگار فراهم کیا!
ایسا جملہ کہہ دیا ہے سعودی ولی عہد نے جو اگرچہ بادی النظر میں کسی ملک کی معاشی قوت اور سیاسی اثر و رسوخ کی علامت ہو سکتا ہے لیکن یہ جملہ اپنی گہرائی میں اس تلخ حقیقت کے اعتراف کے سوا کچھ بھی نہیں ہے کہ "ہم [عرب حکمران یا ہم جیسے دوسرے اسلامی ممالک کے حکمران] عالمی طاقتوں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، خواہ اس کی قیمت خطے کے مظلوم عوام کے مصائب میں اضافہ کیوں نہ ہو۔
سوال بڑا سادہ سا ہے:
تم نے غزہ کے لئے کیا کیا ہے؟
تم نے کیا کیا ہے
ان بچوں کے لئے جو ہر شب توپوں اور میزائلوں کے دھماکے سن کر سوتے ہیں، اور ان میں سے بہت سے کبھی بھی نہیں جاگتے؟
ان ماؤں کے لئے جو ہر روز اپنے بچوں کے بے جان جسموں کو ملبے سے نکال کر دفنا دیتی ہیں؟
ان مریضوں کے لئے جو بجلی، صاف پانی اور دوا کے بغیر موت کا انتظار کر رہے ہیں غزہ کے نیم ویراں ہسپتالوں میں جنہیں مزید شفاخانہ نہیں کہا جا سکتا!
ان غزاویوں کے لئے جن کے گھر، اسکول اور امیدیں امریکی ساختہ اور ٹرمپ کے ارسال کردہ بم اور میزائل لگنے سے جل کر راکھ ہو گئیں؟
تم کھربوں ڈالر کے معاہدوں کے ذریعے امریکی معیشت کا پھیہ گھماتے ہو، اور اس پر فخر کرتے ہو اور ٹرمپ کے لئے عرب مسلم لڑکیاں نچاتے ہو، کیا تمہیں غزہ میں موت کا رقص بھی نظر آ رہا ہے اور کیا تم نے اب تک غزہ کے لئے امداد کا ایک ٹرک بھیجا ہے؟
غزہ میں ہر روز انسانیت کُش جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے کیا صرف ایک بار ان کی خاطر تمہاری آواز دنیا میں گونجی ہے؟
اے عرب دنیا کے کند ذہن حکمرانو! جنہیں کند ذہن سمجھ کر ہی ٹرمپ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایران سے ڈرانے کے لئے جھوٹ بولتا ہے، جان لو کہ تاریخ کسی بادشاہ کے بارے میں سنہری محلات کی کسوٹی پر نہیں پرکھا کرتی بلکہ اس کے بارے میں اس کے موقف اور ظلم و ستم کے خلاف اس کے "اظہار حق" کو نظر میں رکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔
شاید آج مہمل و بے معنی ذرائع ابلاغ اور ان کے لفافہ خور کرتے دھرتوں کی مجرمانہ خاموشی ـ اور نفرت انگیز مسکراہٹوں ـ اور سفارت بازیوں کے شور میں یہ صدا نہ سنی جائے، لیکن کل کی نسلیں بے رحمانہ انداز سے پوچھیں گی:
جس وقت غزہ جل رہا تھا تم کہاں تھے، اور کس کے ساتھ کن سودے بازیوں میں مصروف تھے؟
کیا تم نے جلتے ہوئے خیموں میں قتل ہوتے ہوئے انسانوں کے لئے کوئی اقدام کیا یا ان کے یہودی قاتلوں کی دوستی میں مگن رہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایمان والوں کے شدید ترین [بدترین] دشمن
"لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا؛ [1]
تم ایمان والوں کا سب سے زیادہ سخت دشمن یہودیوں کو پاؤگے اور ان کے جو مشرک ہیں"۔
کفار کو مدد بہم پہنچانا
فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَافِرِينَ؛ [2]
تو تم ہرگز ہرگز کافروں کی پشت پناہ نہ بنو"۔
"أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَإِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ؛ [3]
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو منافق ہیں، اہل کتاب [یہود و نصاریٰ) میں سے اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ اگر تمہیں نکال دیا گیا تو ہم بھی ضرور بضرور تمہارے ساتھ نکلیں گے، اور تمہارے خلاف کسی کے فرمان کی اطاعت ہرگز نہیں کریں گے اور اگر وہ [مسلمان] تم سے لڑے تو ہم تمہاری مدد کریں گے، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ